threat_intelligence2193 wordsRead on Arc Codex

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود بچے ہلاک: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز

لائیو, اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود بچے ہلاک: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پمز کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عمران سکندر نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خلاصہ اگر امریکہ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں تو وہاں سے جہاز کیوں نہیں گزر رہے: ایران امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر غیر اعلانیہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے اُمید ہے کہ ہم جلد آبنائے ہرمز میں ایک محفوظ گزرگاہ کا اعلان کر دیں گے: عمانی وزیرِ خارجہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ کینیڈا کا امریکہ پر 20 ارب ڈالرز کے جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان لائیو کوریج پمز میں آتشزدگی: وارڈ میں صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا، ہسپتال دستاویز اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی دستاویز کے مطابق چلڈرن وارڈ میں 15 بچے داخل تھے جن میں سے صرف ایک کو بچایا جا سکا ہے۔ اس سے قبل پمز ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عمران سکندر اور ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر انیزہ جلیل نے واقعے میں 14 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ پمز ہسپتال میں آتشزدگی: بچوں کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائیں گی، پولیس اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے متعلق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاندانوں کے بچے اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں وہ جائے وقوعہ کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کے خاندان والے اپنے نومولود بچوں کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نرسری میں آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور 14 نومود بچے مکمل طور پر جھلس چکے ہیں اور بنا بچوں اور ان کے والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ان کی شناخت ممکن نہیں۔ پولیس کے بقول اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی لاشیں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد ہی متاثرہ خاندانوں کے حوالے کی جائیں گی۔ پمز ہسپتال واقعے کے ذمہ دران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دران کا تعین کیا جاۓ اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں 14 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود بچے ہلاک: ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عمران سکندر نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز ہسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی جس میں مجموعی طور پر 14 بچے مکمل طور پر جھلس گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں فائر برگیڈ کی چھ گاڑیوں اور چار ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ پر فی الفور قابو پاتے ہوئے بچوں کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ اس سے قبل پمز کی ترجمان ڈاکٹر انیزہ جلیل نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ تاحال اس واقعے میں کسی بچے کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ ایئر کنڈشن یونٹ میں لگی اور آکسیجن کے کنکشنز کے باعث آگ فوراً بھڑک اٹھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت وارڈ میں 15 بچے داخل تھے۔ ہسپتال کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ آگ چھ بج کر 45 منٹ پر چلڈرن وارڈ میں آگ لگی۔ چیف کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے سربراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ میڈیا کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اگر امریکہ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں تو وہاں سے جہاز کیوں نہیں گزر رہے: ایران ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے ’بارودی سرنگیں مکمل طور پر صاف کرنے‘ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر امریکہ نے واقعی بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں تو پھر اب تک کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے کیوں نہیں گزر پا رہا؟‘ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکی دعوے ’محض پروپیگنڈا پر مبنی جھوٹ ہیں۔‘ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز اس علاقے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ ایران لیے بہترین اہداف ہوں گے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان کے وزیر خارجہ نے تہران کا دورہ کیا ہے اور دونوں خلیجی ملکوں کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک راہداری قائم کرنے کے معاملے پر تقریباً اتفاقِ رائے ہو گیا ہے۔ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ اگر تہران اور مسقط کے درمیان معاہدہ حتمی شکل اختیار کر بھی لیتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آبنائے ہرمز کل ہی کھل جائے گی۔ ایران- عمان معاہدے میں کیا شامل ہے؟ انھوں نے عمان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’اس معاہدے کے تحت خلیج فارس میں داخلے کا راستہ ایرانی پانیوں سے ہو گا جبکہ باہر نکلنے کا راستہ عمان کی سمندری حدود سے گزرے گا، اور دونوں سمتوں میں جہاز ایرانی پانیوں سے گزریں گے۔‘ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ راستہ ’آنے جانے والی دو رویہ شاہراہ‘ کی طرح ہو گا جس کی مجموعی چوڑائی تقریباً سات میل ہو گی۔ تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والا یہ راستہ ’عارضی‘ ہے اور دونوں ممالک ایک نیا مستقل راستہ طے کرنے کے لیے 30 سے 60 دن کے اندر مذاکرات کریں گے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق اس معاہدے کے بعد ’آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ بند کر دیا جائے گا۔‘ عمان بھی اس راستے کی بندش سے متفق ہے اور اس معاملے سے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔ غریب آبادی نے کہا کہ اگر حتمی مذاکرات کے لیے مقررہ 30 سے 60 دن کی مدت کے اختتام پر ’ایران کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو آبنائے ہرمز بند ہی رہے گی۔‘ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر غیر اعلانیہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) کے سربراہ غیر اعلانیہ بات چیت کے لیے ماسکو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جان ریٹکلف منگل کی صبح روسی دارالحکومت پہنچے۔ فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار سے تصدیق ہوئی ہے کہ منگل کے روز امریکہ کا ایک بڑا فوجی طیارہ لٹویا کے راستے امریکہ سے روس پہنچا۔ فلائٹ ریڈار انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، طیارے نے ریگا (Riga) ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور دو گھنٹے بعد ماسکو میں اترا۔ واشنگٹن اور ماسکو دونوں ہی اس دورے کی نوعیت یا ریٹکلف کی ملاقاتوں کی تفصیلات کے بارے میں خاموش ہیں۔ اعلیٰ سطح کے امریکی اور روسی حکام کے درمیان براہِ راست بات چیت ایک نادر واقعہ ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ریٹکلف کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے، اگرچہ وہ ماسکو میں اپنے انٹیلی جنس ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ ریٹکلف ان اعلیٰ ترین امریکی حکام میں شامل ہیں جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں روس کا دورہ کیا ہے۔ سن 2022 میں یوکرین پر مکمل پیمانے پر حملے کے بعد سے امریکہ اور روس کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ بی بی سی نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے سی آئی اے، وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون سے رابطہ کیا ہے۔ اُمید ہے کہ ہم جلد آبنائے ہرمز میں ایک محفوظ گزرگاہ کا اعلان کر دیں گے: عمانی وزیرِ خارجہ ایران کا دورہ کرنے والے عمانی وزیر خارجہ بدر ابو سعید نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ’تعمیری‘ قرار دیا۔ اُنھوں نے سوشل نیٹ ورک ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری کے قیام اور جہاز رانی کے تحفظ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں گے۔‘ عمانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا: ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے آرٹیکل 5 کے مطابق، مناسب وقت پر آبنائے (ہرمز) کے مستقبل کے انتظام اور اس کے مستقل حل کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔‘ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور امریکی فوج کی ’سپیس فورس‘ پوری آبنائے ہرمز کی نگرانی کر رہی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بحریہ نے انھیں مطلع کیا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی پانیوں میں موجود تمام بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انھیں دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔‘ صدر ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ اُنھوں نے ایران کو آگاہ کر دیا تھا کہ بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ’فوری اور منظم طریقے سے‘ تباہ کر دیا جائے گا، اور اگر ایران نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ’کوہ کلنگ‘ اور تین دیگر جوہری تنصیبات کے ساتھ کیا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز پر ان کا مکمل کنٹرول ہے اور انھوں نے اس آبنائے کو امریکی علاقہ قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت صرف ایرانی کنٹرول اور نگرانی میں ہی انجام پاتی ہے۔ کینیڈا کا امریکہ پر 20 ارب ڈالرز کے جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محصولات (ٹیرف) کا ’ڈالر کے بدلے ڈالر‘ کی بنیاد پر مؤثر جواب دے گا اور امریکی سٹیل، ڈیری مصنوعات، گھریلو آلات اور دیگر کئی اشیاء پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔ یہ تازہ ترین اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز کینیڈین اشیاء کے ایک چھوٹے حصے پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے جو تجارتی مذاکرات کی ناکامی کے بعد سامنے آیا اور کینیڈین سٹیل، ایلومینیم، گاڑیوں اور لکڑی پر پہلے سے عائد امریکی محصولات کے علاوہ ہے۔ کینیڈا تقریباً 28 ارب کینیڈین ڈالر (تقریباً 20 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر 15 فیصد سے 50 فیصد تک محصولات عائد کرے گا اور ان محصولات کا اطلاق آٹھ ستمبر کی نصف شب سے ہوگا۔ گذشتہ روز کی اہم خبریں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان خان نے الزام عائد کیا کہ ہمارے والد جن حالات سے گزر رہے ہیں، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے ایک سفارت کار نے کہا ہے کہ ان کا ملک ممکنہ طور پر مغربی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ’دوست‘ ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے کرپٹو کرنسی استعمال کر سکتا ہے۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ’بعض میڈیا اداروں کے دعووں کے برعکس، پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیرجنھوں نے گذشتہ روز ایران کا دورہ کیا، اپنے ساتھ امریکہ کی جانب سے کوئی دھمکی آمیز یا اس نوعیت کا کوئی پیغام نہیں لائے تھے؛ بلکہ وہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور امریکی فریق تک ایران کی شرائط و موقف پہنچانے کے خواہاں تھے۔‘ امریکی محکمہ خزانہ نے پاسدارانِ انقلاب کے پانچ سینیئر عہدیداروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک کے انعامات کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملے بند نہیں کیے جا رہے اور ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی۔ بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید! بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

How it works

Once you click Generate, Ollama reads this article and crafts 5 comprehension questions. Your answers are graded against the article content — general knowledge won't be enough. Score 70+ to count toward your certificate.

Questions are cached — you'll always get the same 5 for this article.